دوبارہ صدر منتخب ہونے پر فرانسیسی صدر کو سعودی قیادت کی مبارکباد

0
38

دوبارہ صدر منتخب ہونے پر فرانسیسی صدر کو سعودی قیادت کی مبارکباد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے میکرون اور فرانسیسی عوام کیلئے ترقی، خوشحالی، کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی فرانسیسی صدر کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے ،محمد بن سلمان نے فرانس کی مزید ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے میکروں کی جیت پرٹویٹ کی اور مبارکباد دی، برطانوی وزیراعطم نے لکھا کہ فرانس کے صدر کی شکل میں آپ کے پھر سے منتخب ہونے پر مبارکباد، فرانس ہمارے سب سے قریبی اور سب سے اہم معاونین میں سے ایک ہے میں ان ایشوز پر مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پرجوش ہوں جو ہمارے دونوں ممالک اور دنیا کے لیے سب سے زیادہ معنی رکھتے ہیں۔

اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈریگی نے کہا کہ فرانس کے صدارتی انتخاب میں امینوئل میکرون کی جیت پورے یوروپ کے لیے اچھی خبر ہے ، اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے میکرون کی فتح کو جمہوریت کی جیت یورپ کی جیت قرار دیا

واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بڑی ہی آسانی سے دوسری مدت کے لیے دوبارہ انتخاب جیت لیے ہیں صدر میکرون 58.55 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کی مقابلے پر انتخابات لڑنے والی جان ماری لیپن نے 41.45 فیصد ووٹ حاصل کیے مسٹر میکرون 20 سال کے لیے دوبارہ منتخب ہونے والے پہلے فرانسیسی صدر ہیں۔ وہ پانچویں جمہوریہ کے تحت واحد صدر بن گئے ہیں جو پارلیمانی اکثریت رکھتے ہوئے براہ راست عالمگیر رائے شماری کے ذریعے دفتر میں واپس آئے ہیں

فرانس کے موجودہ صدر امینوئل میکرون نے مرین لے پین کو شکست دی جو کہ مسلم مخالف ہیں۔ مرین نے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ صدارتی انتخاب جیتیں گی تو عوامی مقامات پر خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی جائے گی ،میکرون کی فتح کے بعد پیرس کے ایفل ٹاور کے پاس ان کے حامیوں نے جیت کا جشن منایا

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

فرانسیسی صدر میکرون کو ایک بار پھر انڈا مار دیا گیا

‏ایک اور تھپڑ، فرانسیسی صدر بھی شہری کے تھپڑ سے نہ بچ سکے

Leave a reply