راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی تفتیش دوبارہ شروع کر دی گئی
اینٹی کرپشن نے ذولفی بخاری، توقیر شاہ اورغلام سرورکیخلاف دوبارہ انکوائری شروع کر دی ،اینٹی کرپشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کو آئندہ چند روز میں تفتیش کیلئے طلب کیا جائے گا، محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق رنگ روڈ پروجیکٹ پرحکومتی منظوری کے بغیر 2 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، رنگ روڈ اسکینڈل کی از سرنو تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،جو بھی افسر یا سیاسی افراد ملوث پائے گئے تو انکے خلاف تحقیقات ہوں گی،
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگی،چیئرمین نیب ان ایکشن، بڑا حکم دے دیا
جہانگیر ترین سے میری دوستی، رنگ روڈ منصوبے بارے وفاقی وزیر ہوا بازی کا ایکبار پھر بڑا اعلان
اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی
جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج
کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات
رنگ روڈ منصوبہ ، کرپشن کیس میں اہم پیشرفت
تحریک انصاف کے دور حکومت میں رنگ روڈ کی لمبائی 22 کلو میٹر سے بڑھا کر 68 کلو میٹر کردی گئی، اس سے 12 نجی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے مالکان کو فائدہ ہوا تھا۔ اس اسکینڈل میں عمران خان کی کابینہ میں شامل کئی وفاقی وزرا اور معاون خصوصی و مشیروں کے نام آئے تھے۔ جن میں غلام سرور، زلفی بخاری، شیخ رشید اور شہزاد اکبر بھی شامل تھے۔ گزشتہ برس نیب نے رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بدعنوانی، بے ضابطگیوں اور غیر قانونی طور پر زمین لینے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم بھی دیاتھا۔








