کیا دہری شہریت والے شخص کو پاکستان کی عدالت کا جج ہونا چاہیے؟مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم رہنماؤں مصطفیٰ کمال ،امین الحق و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری خلفشار پر آج بات کریں گے،جس سے یقینا سیاسی ورکر اور پارٹیاں لاتعلق نہیں رہ سکتے،ایک اقامے پر نواز شریف کو گرفتار کرکےگھر بھیج دیا گیا، جعلی ڈگریوں پر کئی رہنماؤں کو گھر جاتے ہم نے دیکھا اور اسی جوڈیشری نے بھیجا ہےایک ادارہ جو کہ خود انصاف فراہم کررہا ہے اگر اس پر کوئی ڈینٹ آرہا ہے تو یہ ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے ،ایک سینیٹر نے پچھلے دونوں خط لکھا دوہری شہریت کے حوالے سے لیکن جواب آیا کہ ہم جواب دہ نہیں ،جج کے پاس وہ طاقت ہے جو منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج سکتے ہیں، جج صاحب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تفصیلات دیکھ رہے ہیں، دیکھ رہے ہیں جج صاحب کے پاس گرین کارڈ،فیملی کے پاس شہریت ہے، کیا دہری شہریت پر کوئی شخص رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکتا، تمام اداروں میں دہری شہریت کے قوانین لاگو ہونے چاہئیں۔کسی چیز نے ہمیں جوڑ رکھا ہے تو وہ ہماری فوج ہے، کیا دوہری شہریت والے کو جج ہونا چاہئے، یہ ملک میں ہوکیا رہا ہے؟ ہمیں جواب چاہیئے،دیکھ رہے ہیں جج صاحب کے پاس گرین کارڈ،فیملی کے پاس شہریت ہے،
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت نے سود کے خلاف جائز فیصلہ کیا، سپریم کورٹ میں اپیل ہو نے پر سود کے خلاف فیصلہ معطل ہوگیا،سود کے خلاف فیصلے پر کوئی سوموٹو ایکشن نہیں لیا گیا، پاکستان کے دشمن پاکستان کو عراق،لیبیا،شام بنانا چاہتے ہیں، جو قومیں اپنی افواج کو ڈس مینٹل کر دیتی ہیں انکا مستقبل لیبیا، شام اور عراق جیسا ہوتا ہے
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر