دوہری شہریت والوں کو کابینہ کا حصہ کیوں اور کس قانون کے تحت بنایا گیا ؟ شیری رحمان

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 19 غیر منتخب کابینہ ارکان میں 4 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل ہیں،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت کا حامل شخص رکن پارلیمان نہیں بن سکتا، دوہری شہریت والوں کو کابینہ کا حصہ کیوں اور کس قانون کے تحت بنایا گیا ہے، عمران خان ماضی میں دوہری شہریت کے حامل کابینہ ارکان کی سخت مخالفت کرتے تھے، وزیراعظم نے اپنی ہر بات سے یو ٹرن لیا ہے،

شیری رحمان کا زید کہنا تھا کہ کیا وزیراعظم نے معلوم ہوتے ہوئے دوہری شہریت کے حامل لوگوں کو آئینی فورم کا حصہ بنایا؟ اگر وزیراعظم کو معلوم نہیں تھا تو یہ مزید تشویش کی بات ہے، کیا دوہری شہریت کے لوگ نیا پاکستان بنا رہے ہیں؟ وزیراعظم کو نیا پاکستان کی تعمیر کے لئے بیرون ملک سے کاریگر درآمد کرنے پڑے،

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ کیا ملک اور تحریک انصاف میں قابل لوگوں کی کمی تھی،  ثابت ہو چکا اس حکومت کے پاس کوئی پالیسی اور وژن نہیں،

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنا ایک اوروعدہ پورا کرتے ہوئے معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ 5 معاونین خصوصی دوہری شہریت حامل ہیں۔

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

معاون خصوصی شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈرہیں۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کے پاس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت ہے، معاون خصوصی نیشنل سیکورٹی ڈویژن معید یوسف کی امریکہ کی رہائش ہے۔ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر امریکی شہریت کے حامل ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب 75 کروڑ 28 لاکھ ہے۔

معید یوسف اپنے اثاثوں اور شہریت سے متعلق وضاحت کرنے میدان میں آ گئے

Leave a reply