پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جبکہ مرکزی بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 303.05 روپے سے بڑھ کر 304.45 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے تاہم دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 322 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا اور امریکی کرنسی کے علاوہ یورو کی قیمت 330 روپے، ملائیشین رنگٹ 65 روپے اور سعودی ریال کی قیمت 81 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

دوسری جانب عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 1938 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی دیکھے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں بڑے اضافے کے بعدمقامی سطح پر کراچی، لاہور، اسلام آباد ،پشاوراور کوئٹہ سمیت ملک کی چھوٹی بڑی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2900روپے کےاضافےسے2 لاکھ36 ہزار400 روپےپر پہنچ گئی جبکہ اسی طرح10گرام سونےکی قیمت 2486روپےاضافےسے 2 لاکھ 2ہزار675 روپے ہوگئی۔

Shares: