ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھرتیزی سے اضافہ آنے لگا
ملک بھر میں بدترین معاشی اور سیاسی بحران کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین تنزلی کا تسلسل دوبارہ شروع ہو گیا۔ جبکہ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری دو کاروباری روز کے دوران روپے کی قدر بالترتیب 71 پیسے اور 42 پیسے ہوئی تھی۔ جس کے بعد گزشتہ ہفتے کے کاروباری آخری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 281 روپے 71 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی تھی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/8QF1Pw7wDl pic.twitter.com/vkRNTYC1jC
— SBP (@StateBank_Pak) March 20, 2023
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 281 روپے 71 پیسے سے بڑھ کر 284 روپے 03 پیسے ہو گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
نجی ٹی وی کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں بدترین اقتصادی بحران کا تسلسل چل رہا ہے، پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مکمل کیے جانے کے باوجود تاحال عالمی مالیاتی ادارے پاکستان سے یقین دہانی کروانےکی شرط پر رکے ہوئے ہیں اس کے علاوہ امریکی ڈالر کی افغانستان سمگلنگ ہو رہی ہے جسے روکنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کرنا ہونگے۔