انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دوبارہ 286 روپے کی سطح پر آگیا

0
63

ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ 286 روپے کی سطح پر آگئے ہیں.

منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ 286 روپے کی سطح پر آگئے۔ معیشت کی غیر واضح سمت، بڑھتے ہوئے داخلی سیاسی انتشار کی وجہ سے پاکستان کو دوست ممالک کی جانب سے تاحال 6 تا 7 ارب ڈالر کی مالیاتی ضمانت نہیں دی جارہی جس سے آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا اور یہی عوامل معیشت اور روپیہ کے عدم استحکام کا باعث بن گئے ہیں۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کی کمی سے 283.40 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بعد ازاں وقفے وقفے سے اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 3 پیسے کی کمی سے 283.55 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 286 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آئی ایم ایف پروگرام کے فی الوقت بحال نہ ہونے کا تاثر عام ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے شرح مبادلہ کا تعین ڈیمانڈ سپلائی کی بنیاد پر مارکیٹ فورسز ہی کررہی ہیں۔

Leave a reply