ڈالر کی اونچی اڑان ،193 کا ہو گیا

0
58

پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے

ڈالر کی اونچی اڑان رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا جا رہا ہے، انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے کا ہو گیا ہے دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان جاری ہے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 130 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور انڈیکس اس وقت 43 ہزار 29 پر ٹریڈ کر رہا ہے

پی ٹی آئی رہنما فرح حبیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف ملکی معاملات میں تلاش گمشدہ ہے شہباز شریف 3 روز سے لندن میں سزا یافتہ عدالتی اشتہاری کے پاس موجود ہے یہاں ملک کی معیشت کو تباہ برباد کردیا گیا ہے،ڈالر اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوکر 193روپے کا ہوگیا،

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر بخارات بن کر تیزی سے ہوا میں تحلیل ہورہے ہیں،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 190 ملین ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے،عدم اعتماد کے بعد سے اب تک 6 ارب ڈالرز ذخائر میں سے نکل کر ہوا ہوچکے ہیں ذخائر میں تیزی سے کمی کے باعث روپیہ اوندھے منہ نیچے گر رہا ہے 2دن پہلے ڈالر نے 190 کی حد کو عبور کیاتھا،اب پہلے ہی ٹریڈنگ 193 روپے پر ہورہی ہے، کیا امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے پاکستان کو اگلا سری لنکا بنانے کا فیصلہ کیا ہواہے؟ فیصلہ سازوں کے پاس دو راستے ہیں،ایک ریاستی طاقت کا استعمال جو عوام اور ریاست میں ٹکراؤ اور معیشت کی تباہی کا راستہ ہے،دوسرا راستہ جلد الیکشن کا اعلان اور بڑے معاشی فیصلوں کا ہے،الیکشن معاشی، معاشرتی استحکام کا راستہ ہے جس سے جمہوریت مضبوط ہو گی،

تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ لندن میں بیٹھ کر سوچ رہی ہے کہ پیٹرول کی قیمت کیسے بڑھائیں، ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ، شام تک ہوسکتا ہے کہ 194 تک پہنچ جائے اگر ذ مہ داری لی ہے تو بروقت فیصلے بھی کریں، اگر فیصلہ نہیں کرسکتے تو انتخابات کراو ،انتخابات میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئیں گے

تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری کا کہنا ہے کہ سازش کا نتیجہ ہے کہ معیشت کی تباہی ہو گئی ہے،ڈالر بڑھتا جا رہا ہے اور روپیہ گر رہا ہے، مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، فیول پرائسز مزید بڑھیں گی،عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ آنے والا ہے،کینسر کی دوائیاں امریکی دباو کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں،کینسر کی یہ دوائیاں روس سے درآمد ہوتی تھیں،

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کہتی ہیں کہ 9 اپریل رات 12 بجے تک کرسی کے ساتھ چپکے رہنے والا اب کہہ رہا ہے کہ مارچ میں ڈالر 178 کا تھا ۔ذرا کوئی پوچھے کہ 7 اپریل کو ڈالر 189 کا تھا تب بھی تو آپ ہی کی حکومت تھی ۔۔1 ماہ میں 11 روپے بڑھا کیوں نہیں کنٹرول کیا ؟

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی، ڈالر کی تاریخی بلند ی کا مجرم عمران صاحب ہیں پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا ہے آج ڈالر میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے تو عمران صاحب ذمہ دار ہیں ڈالر 193 پہ عمران خان کی وجہ سے گیا ہے آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمران صاحب نے دستخط کئے جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت مل رہی ہے ملک میں چار سال نالائقوں نااہلوں کارٹلز اور عمران مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشت گردی کی گئی آج ملک میں معاشی عدم استحکام عمران صاحب کی وجہ سے ہے پٹرول کی مد میں عمران خان نے اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان کیا کو آج عوام کو بھگتنے پڑ رہے ہیں آج مشکل فیصلے کئے جارہے ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں اپنے عوام دشمن معاشی جرائم کو چھپانے کے لئے عمران صاحب کنٹینر پر چڑھے ہیں عمران صاحب سیاسی مقاصدکے لئے ملک کی معیشت اور عوام کو داﺅ پر لگانا غداری ہوتی ہے
عمران صاحب نے عوام کو مہنگائی دی، اب سب سے زیادہ خود مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں عمران صاحب شور نہ مچائیں، مہنگائی کا جواب دیں، معاشی تباہی کا حساب دیں پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں عمران صاحب نے دھنسایا ہے ڈالر 193 پہ عمران خان کی وجہ سے گیا ہے چار سال مسلط نالائقوں، نااہلوں ،کارٹلز اور عمران مافیا نے عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی کی

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

Leave a reply