اوپن کرنسی مارکیٹ، ڈالرکی قیمت فروخت 238 روپے پربند

0
35

اوپن کرنسی مارکیٹ، ڈالرکی قیمت فروخت 238 روپے پربند

مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز میں روپیہ پھر کمزور پڑ گیا جبکہ ڈالر مزید تگڑا ہوا ہے۔ ڈیلرز کےمطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر1 روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا اور 230 روپے پر جا پہنچا۔انٹربینک میں ڈالر دوران ٹریڈنگ 230 روپے سے تجاوز کرتے بھی دیکھا گیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر 1 روپے 64 پیسے مہنگا ہوکر 229.82 روپے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 238 روپے پربند ہوئی۔ جمعہ کو انٹربینک میں دن کے اختتام پر ڈالر228.18 روپے پر بند ہوا تھا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 237 روپے پر بند ہوئی تھی۔ 16 اگست سے ڈالر کی قدر میں 15 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔ گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ڈالر کی طلب کے مقابلے میں فراہمی آدھی بھی نہ ہونے کے باعث ڈالر مسلسل مہنگا ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے امپورٹرعبدالرؤف کا کہنا تھا کہ بینکوں سے ڈالر دستیاب نہیں ہیں اوربلیک مارکیٹ کا حجم بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈالر نہ ملنے سے خوراک کا بحران سراٹھا سکتا ہے اورسیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی خریداری بھی ڈالر نہ ملنے سے متاثر ہے۔ لہذا حکومت کو معیشت بارے سوچنا چاہئے تاکہ ہمارا روہیہ مضبوط ہواور ڈالر نیچے آئے.

Leave a reply