نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے کچھ بچوں اور کاروبار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے بچوں اور کاروبار کے خلاف مقدمہ امریکی ریاست نیویارک کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔
یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
سی این این کے مطابق سابق صدر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج ہوا ہے جس میں ان پر مالی فوائد کے حصول کی خاطر جھوٹ بولنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
نیویارک کی اٹارنی جنرل نے بدھ کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے تین بچوں اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف ایک بڑا مقدمہ دائر کیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے ایک وسیع دھوکہ دہی میں ملوث تھے جسے سابق صدر مالی فوائد کے حصول کیلئے استعمال کرتے تھے۔
بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ
200 سے زائد صفحات پر مشتمل مقدمے میں، اٹارنی جنرل لیٹیا جیمزنے الزام لگایا ہے کہ ٹرمب نے دھوکہ دہی سے اپنے کاروبار کو وسعت دی مالی حالت کے بیانات بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے اور اس کے نتیجے میں ہم مدد کے خواہاں ہیں، اور مسٹر ٹرمپ، ٹرمپ آرگنائزیشن، ان کا خاندان ان سب کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ دائر مقدمے میں ان کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں امریکی ریاست نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے جیمز نے نیویارک میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی طریقے سے دولت کو اربوں ڈالرز تک بڑھایا، 10 سال میں 200 سے زائد مرتبہ مالیاتی گوشواروں میں دھوکہ دہی کی۔
رپورٹ کے مطابق نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے کہا کہ سابق امریکی صدور کو بھی عام شہریوں کی طرح قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔