باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے بدنام زمانہ دہشت گرد کے بھائی کو نوجوان کے ساتھ بار بار بدفعلی اور لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے کیس میں سزا سنا دی گئی ہے
عدالت نے ملزم کو دس برس قید کی سزا سنائی ہے، آسٹریلیا کے دہشت گرد کے بھائی عبدالرحیم شروف کو عدالت نے سزا سنائی، ملزم کو 2007 اور 2008 میں زیادتی کے 24 مقدمات میں قصور وار پایا گیا، ملزم کمزوروں کے ساتھ بدفعلی و زیادتی کرتا تھا ،سڈنی ڈاووننگ سنٹر کورٹ نے ملزم کو جیل بھجوا دیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم زیادتی کے وقت تشدد بھی کرتا تھا اور جنسی زیادتی کے وقت توہین آمیز حرکات کرنے پر بھی مجبور کرتا تھا
دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے جنسی زیادتی کے دوران ایک خاتون کا سر نیچے کر دیا اور تب تک بدفعلی کی جب تک خاتون کو قے نہیں آئی، عدالت نے اس واقعہ پر دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کا یہ عمل ہتک آمیر، ذلت آمیر اور انتہائی خوفناک ہے
ملزم دہشت گرد خالد شروف کا بھائی ہے جس نے 2014 میں بین الاقوامی سطح پر پذیرائی اس وقت حاصل کی جب اس نے ایک تصویر شیئر کی جس میں شامی فوجی کا کٹا ہوا سر تھا، بعد میں دہشت گرد خالد امریکی فضائی حملے کے دوران شام میں مارا گیا تھا
عدالت نے دوران سماعت ملزم کے حوالہ سے ریمارکس دیئے کہ ،ملزم اخلاق سے عاری تھا اور ملزم کے ایسے فعل انتہائی قبیح عمل ہیں جنہیں معاف نہیں کیا جا سکتا ، عدالت کو بتایا کہ دوران زیادتی خاتون مسلسل چیختی رہی لیکن ملزم کو ذرا بھی ترس نہیں آیا،
عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے دوران تحقیقات تسلی کیا کہ ملزم شروف نے رضا مندی کے بغیر جنسی زیادتی کی اور لڑکیوں کو گلا گھونٹنے کی دھمکی بھی دی،عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دس برس قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے، دوران سماعت ملزم نے تمام گناہ تسلیم کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ سب من گھڑت باتیں ہیں تا ہم پولیس تحقیقات میں ملزم نے سب گناہ تسلیم کئے تھے
چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی
والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم