اس کیس میں ایک فریق ارشد ملک کو سزا کے بعد دوسرے فریق مریم نواز و ناصر بٹ کو بھی سزا کی امید بن گئی ہے۔ شہباز گل

0
56

اس کیس میں ایک فریق ارشد ملک کو سزا کے بعد دوسرے فریق مریم نواز و ناصر بٹ کو بھی سزا کی امید بن گئی ہے۔ شہباز گل

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کیس میں دو فریق تھے۔ ایک ارشد ملک جنہیں آج سزا ملی اور دوسرے مریم نواز ناصر بٹ۔آج کہ فیصلے کہ بعد اس بات کی امید اور بھی مضبوط ہو گئی کہ مریم اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے اور ان کا اصل چہرہ عوام کہ سامنے ہو گا۔سزا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ تو اعلی عدلیہ ہی کر گی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ سنایا، لاہور ہائیکورٹ نے بطور انکوائری آفیسر جج ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ جج ارشد ملک نے نوازشریف کو سزا سنائی تھی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

ارشد ملک کی برطرفی سے نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ انہیں بری اور سزا دینے کے دونوں فیصلے کالعدم ہو جائیں گے ، کامران خان

Leave a reply