طالبہ کونشے کا ٹیکہ، دوستوں کے ساتھ ملکر اجتماعی زیادتی کرنیوالا استاد گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

کراچی کے علاقے سرجانی میں ایک استاد نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، تھانہ سرجانی پولیس نے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے نجی اسکول میں ٹیچر ملزم باسط ولد محمد شکیل کو گرفتار کر لیا ہے ۔اسکول ٹیچر نے طالبہ سے زیادتی کی تھی ٹیچر باسط نے طالبہ کو پہلے ہوم ورک نہ کرنے پر نشہ آورچیز گھول کر پلائی، ملزم باسط اسکول میں چھٹی ہونے پر بچی کو ایک پلاٹ میں لے گیا، پلاٹ میں مزید 4 اشخاص موجود تھے جن میں سے ایک نے متاثرہ بچی کو نشے کا انجیکشن لگایا پھر طالبہ کو سب نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، طالبہ چھٹی کے بعد گھر نہ پہنچی تو گھر والوں نے تلاش شروع کر دی، تلاش پر طالبہ خالی پلاٹ سے بیہوشی کی حالت میں ملی تھی، لواحقین نے پولیس کو اطلاع دی اور مقدمہ درج کروایا، طالبہ نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس کو ساری حقیقت بتائی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

علاوہ ازیں ضلع ویسٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 18 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں ،4 ڈکیت ،اسٹریٹ کرمنل، ،9 منشیات فروش، ،5 جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ تھانہ گلشن معمار پولیس نے اسٹریٹ کرائم و منشیات سپلائی میں ملوث ملزمان بنام احمد خان ولد گلزار اور محمد جہانگیر ولد محمد فاروق کو غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 1 کلو سے زائد چرس اور زیر استعمال موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا۔برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KGI -9690 کی گمشدگی کی درخواست تھانہ سمن آباد میں داخل ہے۔ تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان بنام کامران ولد محمد گل اور سمیع اللّٰہ ولد صادق کو اسلحہ کے زور پر چھینے گئے موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، ویکسینیشن کارڈ اور شناختی کارڈ سمیت گرفتار کیا۔

تھانہ منگھوپیر پولیس نے دو مقدمات میں مفرور و مطلوب ملزم عبدالغفور ولد سعیداللّٰہ کو ایک کلو سے زائد چرس اور نقدی سمیت گرفتار کیا۔ملزم تھانہ منگھوپیر کے مقدمات الزام نمبر 77/2020 اور 169/2020 بجرم دفعہ 9/6C میں مفرور و مطلوب تھا۔ تھانہ پاکستان بازار پولیس نے مطلوب منشیات فروش ملزم محمد طاہر ولد محمد ایوب کو 55 گرام آئس، نقدی رقم اور موبائل فون سمیت گرفتار کیا۔تھانہ اورنگی پولیس نے تین منشیات فروش ملزمان بنام سلمان فاروقی ولد اسلم، آذان ولد ارشد اور ثناءاللّٰہ ولد عبدالغنی کو 650 گرام چرس اور فروختگی کی رقم سمیت گرفتار کیا۔ تھانہ سرجانی پولیس نے تین منشیات فروش ملزمان بنام محمد کامران ولد امیرالدین، شاہ رخ ولد شاہین اور نوید ولد نظر محمد کو 470 گرام چرس اور فروختگی کی رقم سمیت گرفتار کیا۔تھانہ پیرآباد پولیس نے آئس فروش ملزم گل نواز ولد محمد شاہ کو مختلف پیکنگ میں موجود آئس اور فروختگی کی رقم سمیت گرفتار کیا۔

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

تھانہ اقبال مارکیٹ اور پاکستان بازار پولیس نے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ملزمان بنام سید رحمٰن ولد فضل رحمت، محمد عادل ولد بابو اور امجدالحق ولد عین الحق کو جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی 03 موٹرسائیکلز سمیت گرفتار کیا۔تھانہ سرجانی پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم ندیم ولد بشیر احمد کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے،مزید تفتیش جاری ہے

Shares: