امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے انکی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی 20 برس بعد ملاقات ہوئی ہے
ڈاکٹرفوزیہ صدیقی ڈاکٹر عافیہ سے امریکی جیل میں ملیں ، ملاقات کے دوران ایک شیشے کی دیوار تھی اور دونوں نے فون پر آپس میں بات چیت کی، تین گھنٹے تک ملاقات جاری رہی، عافیہ کا وکیل بھی انکے ہمراہ تھا، دوسری ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد بھی انکے ہمراہ تھے، عافیہ سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی مسلمانوں سے اپنی بہن عافیہ کیلئے مالی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے
پلانو اسلامک سینٹر میں ڈاکٹرفوزیہ اور سینیٹر مشتاق احمد نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ امریکی مسلمان اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے میں مدد کریں ، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملنے ذاتی حیثیت میں آیا ہوں میں پاکستانی حکومت کی نمائندگی نہیں کررہاامریکا میں مقیم مسلمان انسانی حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں
ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج جہنم کے گڑھے سے موسوم امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے جب انکے بچوں کی بات ہوتی تھی،جن کو 20سال سے انہوں نےنہیں دیکھا ہےتوان کے چہرے کی بے بسی دیکھی نہیں جاتی تھی،ان کی آنکھیں آنسوسے بھرجاتے اوروہ اپنے بچوں کی حفاظت کی دعائیں مانگناشروع کردیتی، کیاPDM حکومت عافیہ کے اغوا کے وقت انکے بیٹے،6 ماہ کے سلیمان کا پتہ لگا سکتی ہے کہ وہ زندہ ہے یا قتل کردیا گیا ہے؟؟؟
ایک اور ٹویٹ میں سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ آف وائٹ سکارف،خاکی ڈریس،سفید جاگرزمیں ملبوس ڈاکٹرعافیہ چھوٹے سے کمرے میں پارٹیشن کرکے شیشہ لگاکرٹیلیفون پر3 گھنٹے ملاقات/گفتگو،جو مکمل ریکارڈ ہورہی تھی،عافیہ کی صحت کمزور،بارباران کےآنکھوں میں آنسو،جیل اذیت سے دکھی اور خوفزدہ تھی،سامنے کےاوپرکے4 دانت ٹوٹے ہوئے تھے،ان کے سر پرچوٹ کی وجہ سےسماعت میں مشکل پیش آرہی ہے،وہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سےنکالو،3گھنٹے ملاقات میں ڈاکٹرفوزیہ اوروکیل کلائیوسمتھ بھی موجود،ملاقات کے اختتام پرزنجیروں میں لےجایا گیا،ان کا دھیان بدلنے،ان کو جیل میں کتابوں میں مصروف رکھنے کی خاطرمیں انکو ادب ،شعروشاعری کے موضوعات پر لاتی توغالب،اقبال اورحفیظ جالندھری اور فلسفیانہ،علمی گفتگو پر غیر معمولی قادرالکلامی کا مظاہرہ کرتی لیکن اچانک بچے،امی،اور جیل۔کی اذیت اور جیل کی یہ خوفناک مستقبل یاد آتی تو اداس ہو کر کہتی مجھے اس جہنم سے نکالو۔
حکمرانوں،مظلوم ڈاکٹر عافیہ رہا کراو۔
ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے
نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ
ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،
عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب
امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،