ڈاکٹر بیربل قاتلانہ حملے میں جاں بحق

0
59

ڈاکٹر بیربل قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کی شناخت ڈاکٹر بیربل گینانی کےنام سےکی گئی ہے، ڈاکٹر بیربل آئی اسپیشلسٹ تھے اور سابق سینیئر ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کےایم سی) تھے۔

واقعے میں ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ ڈاکٹر قراۃ العین زخمی ہوئیں۔ ڈاکٹر بیربل گینانی اسپنسر آئی اسپتال لیاری کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بھی رہے۔ وہ ڈیڑھ برس قبل ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ سٹی گورنمنٹ کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔


مقتول ڈاکٹر بیربل نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ساتھ ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر بیربل گینانی کی ٹارگٹ کلنگ کی واردات ایسے مقام پر ہوئی جہاں دو تھانوں (گارڈن اور سولجر بازار پولیس اسٹیشن) کی حدود لگتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
گارڈن میں فائرنگ کے بعد کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں فائرنگ کے بعد ڈاکٹر بیربل کی کار کو بےقابو چلتے دیکھا جاسکتا ہے، گاڑی کچھ دیرچلنے کے بعد دیوار سے ٹکر اکر رک جاتی ہے۔ گاڑی رکنے کے بعد شہریوں کو گاڑی کے گرد جمع ہوتے دیکھا جاسکتاہے۔

Leave a reply