عمران خان کے پرسنل ڈاکٹرکو ملی ملاقات کی اجازت

عدالت نے درخواست منظور کر لی
0
46
imran

آفیشل سیکریٹ ایکٹ، سائفر کیس اپڈیٹ،عدالت نے عمران خان کے پرسنل ڈاکٹر فیصل سلطان کو عمران خان سے جیل میں ملنے کی اجازت دے دی

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے احکامات جاری کئے، تحریک انصاف کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ عمران خان کے پرسنل ڈاکٹر کو جیل میں ملنے دیا جائے، عدالت نے درخواست منظور کر لی ہے

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری درخواست پر جج ابو الحسنات صاحب نے لیگل ٹیم میں شعیب شاہین،انتظار حسین پنجوتھہ،علی اعجاز بٹر،سردار سمیر کھوسہ ،ڈاکٹر فیصل اور مجھے عمران خان صاحب سے ملنے کی اجازت مل گئی ہے،کچھ آج اور کچھ کل خان صاحب سے ملنے اٹک جیل جائیں گے .

واضح رہے کہ عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے جس کے بعد عمران خان کو سائفر کیس میں اٹک جیل میں رکھا گیا ہے، عمران خان چودہ روزہ جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں، گزشتہ روزعمران خان نے بیٹوں سے بات کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی، عمران خان نے اپنے وکیل عمیر اور شیراز احمد کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے ٹیلی فون یا وٹس ایپ پر بات کرنا چاہتے ہیں ،

جج خصوصی عدالت ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بیٹوں سے والد کی ورچوئل ملاقات کرانے کی ہدایت کردی

آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

Leave a reply