ڈاکٹر عمر عادل ایک اور مقدمے میں گرفتار،عدالت پیش

0
181
omar adil

ڈاکٹر عمر عادل کو ایف آئی اے نے تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا، تیسرا مقدمہ عائشہ جہانزیب کی درخواست پر درج کیا گیا ہے

ڈاکٹر عمر عادل کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے عدالت پیش کر دیا،ایف آئی اے کی جانب سے ڈاکٹر عمر عادل کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی ،وکیل عمر عادل نے کہا کہ ڈاکٹر عمر عادل کی طبعیت ناساز ہے ،انہوں نے سب کچھ ریکور کر لیا ہوا ہے،ایک مقدمے کے بعد دوسرا مقدمہ درج کیا جارہا ہے،کل بھی ہم آپکی عدالت میں پیش ہوئے اور آج بھی ایک مقدمے میں نامزد کر دیا ،

عائشہ جہانزیب کے مقدمے میں گرفتار عمر عادل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
مدعیہ عائشہ جہانزیب کی جانب سے زین علی قریشی نے عدالت میں دلائل دیئے،عائشہ کے خلاف بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا گیا ،وکیل زین قرییش نے کہا کہ عائشہ جہانزیب کے خلاف جو ویڈیو بنائی گئی وہ ابھی بھی یو ٹیوب پر موجود ہے ،اس ویڈیو میں 3 لاکھ ویوز بھی ائے دس ہزار لائکس اور کمنٹس بھی آئے ،عدالت نے عائشہ جہانزیب کے مقدمے میں گرفتار ملزم عمر عادل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی ۔

اینکر عائشہ جہانزیب نے یوٹیوب پر مبینہ غلط رپورٹنگ کرنے کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا،عائشہ جہانزیب نے اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ، درخواست میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر مختلف افراد کیس سے متعلق غلط رپورٹنگ کررہے ہیں، ڈیجیٹل میڈیا پر مختلف افراد حقائق کے برعکس میرا کیس رپورٹ کررہے ہیں،درخواست گزار کی ہتک عزت کی جارہی ہےقانون کے مطابق یوٹیوبر کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ بھی دائر کروں گی، یوٹیوبر کا مواد جھوٹ پر مبنی ہے،ایف آئی اے فوری ایسے ڈیجیٹل میڈیا کے خلاف فوری کاروائی کرے،

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے گرفتار عمر عادل کو ایف آئی اے کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتھا،خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس میں عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر عادل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس پر سماعت کی،ڈاکٹر عمر عادل کی جانب سے ایڈوکیٹ سلمان اسلم عدالت پیش ہوئے،ایف آئی اے نے عمر عادل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر عادل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، گزشتہ روز عمر عادل کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا،عمر عادل کے خلاف عظمی بخاری نے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

عمر عادل کو پہلے بھی ایک کیس میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا تا ہم بعد ازاں عدالت نے عمر عادل کو رہا کر دیا تھا،عمر عادل کے خلاف خاتون صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے بھی مقدمہ درج کروا رکھا ہے،پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی تھی،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے, عمر عادل گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے کو ہوسٹ بھی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے۔

خواتین اینکرز بارے نازیبا گفتگو کرنیوالے عمر عادل کو رہا کرنے کا حکم

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

غریدہ فاروقی کی درخواست پر خواتین بارے نازیبا کلمات کہنے والا عمر عادل گرفتار

واضح رہے کہ چند روز قبل یوٹیوبر اور خود ساختہ ڈاکٹر عمر عادل کی جانب سے ایک پوڈ کاسٹ میں خواتین اینکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، عمر عادل کا کہنا تھا کہ خواتین کو ڈیکوریشن پیس کی طرح ٹی وی پر سجایا جاتا ہے اور کسی کی مجال نہیں ہے کہ وہ خاتون اینکر کو کچھ کہہ سکے اور نہ ہی کوئی انہیں چینل سے نکال سکتا ہے،

عمر عادل کے خواتین بارے نازیبا ریمارکس پر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے عمر عادل کو ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا، غریدہ فاروقی نے ایف آئی اے میں‌بھی درخواست دی تھی، پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی تھی،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے, عمر عادل گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے کو ہوسٹ بھی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے۔

خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

Leave a reply