خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

کیسے ممکن کہ پہلی ملاقات میں بغیر کسی دشمنی کے کپڑے اتروا کے دوڑ لگوا دی جائے؟خلیل الرحمان قمر واقعہ پر نجم ولی خان کا تبصرہ
0
510
khalil qamar

معروف رائیٹر خلیل الرحمان قمر نے لاہور میں خاتون کی جانب سے تشد د کا مقدمہ درج کروایا ہے
مقدمہ درج ہونے کے بعد خلیل الرحمان قمر کے واقعہ پر تبصرے کئے جا رہے ہیں، سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ خلیل الرحمان قمر رات کو 12 بجے خاتون سے ملنے بحریہ ٹاؤن کیوں گئے،صحافی و اینکر نجم ولی خان نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کی کہانی میں کئی جھول ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی عورت رات بارہ بجے پہلی بار بلائے اور خلیل الرحمان قمر ساڑھے چار بجے پہنچ جائے؟ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی عورت کال کرے، لوکیشن بھیجے اور پھر ڈاکو بلا لے؟ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی اغوا کرے اور پیسے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کروا لے؟ کیسے ممکن ہے کہ پہلی ملاقات میں ہی بغیر کسی دشمنی کے کپڑے اتروا کے دوڑ لگوا دی جائے؟ اب خلیل الرحمان قمر بتائے گا کہ اصل تنازع کیا ہے اور اس نے یہ کہانی کیوں گھڑی ہے کیونکہ مبینہ طور پر اس کے موبائل سے کچھ اور بلیک میلنگ والی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اس کا طبی معائنہ بھی ضروری ہے۔خلیل الرحمان قمر نے اس مرتبہ بھی بہت کمزور سکرپٹ لکھا ہے جس پر کم از کم کوئی پروفیشل جرنلسٹ یا پولیس افسر یقین نہیں کر سکتا۔

صحافی محمد عمیر کہتے ہیں کہ ویڈیوز خفیہ کیمروں سے بنی ہیں۔ یہ گروہ پہلے بھی کچھ لوگوں سے یہی کام کر چکا۔ خلیل الرحمان لڑکی سے چھ روز سے رابطے میں تھے چھ دن رابطہ ہونے کے بعد خلیل الرحمان قمر وہاں گئے۔ گینگ کا سرغنہ حسن شاہ تاحال مفرور ہے جو کہ ننکانہ کا رہائشی ہے۔ گروہ میں شامل تمام لڑکیاں آئس کا نشہ کرتی ہیں۔

احمد وڑرائچ کہتے ہیں کہ خاتون کے پاس خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر ہیں، جن کا ذکر ایف آئی آر میں نہیں کیا گیا، دونوں ایک کمرے میں کافی دیر اکیلے رہے، 8 ملزم گرفتار ہیں، ڈی آئی جی آج تفصیلات دیں گے

قبل ازیں خلیل الرحمان قمر کے اغوا اور ڈکیتی کا واقعے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، خاتون سمیت چار ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔لاہور پولیس کے مطابق واردات میں ملوّث خاتون سمیت 4 ملزمان پکڑلیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔ ملزمان سی آئی اے کی حراست میں ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان میں خلیل الرحمان قمر کو دھوکے سے بلوانے والی خاتون آمنہ عروج بھی شامل ہے،لاہور پولیس نے ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

Leave a reply