جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ،آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر بیربل قتل کیس ،عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کروائی اے کلاس کی رپورٹ پر فیصلہ سنادیا

عدالت نے تفتیشی افسر ظفر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی اے کلاس رپورٹ مسترد کردی ،عدالت نے ڈی ایس پی دو انسپکٹرڑ پر مشتمل نئی تحقیقاتی ٹیم بنانے کی ہدایت کردی عدالت نے پولیس کو کیس کی مزید تحقیقات کا حکم دے دیا ،پولیس نے ڈاکٹر بیربل کے قاتلوں کی گرفتاری پر ناکامی کا اعتراف کیا گیا تھا ،پولیس نے کیس داخل دفتر کرنے (اے کلاس) کرنے کا چالان جمع کرایا تھا

پولیس چالان میں کہا گیا تھا کہ ملزمان سے متعلق کوئی شواہد تا حال دستیاب نہیں ہیں،مقدمے میں پیشرفت یا شواہد ملنے ہر مزید کارروائی کی جائے گی،صلاح الدین پہنور ایڈووکیٹ وکیل مدعیہ مقدمہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کیس کی درست تحقیقات نہیں کی ہیں ،پولیس کو کیس کی دوبارہ سے تحقیقات کا حکم دیا جائے

واقعہ کا مقدمہ ڈاکٹر کے بھائی ریوو گنیانی کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بیربل کا رام سوامی میں آئی کلینک تھا فون پر گولیاں لگنے کی اطلاع ملی تو جناح ہسپتال پہنچے ہسپتال میں لاش موجود تھی سرمیں دو گولیاں لگی تھیں گارڈن پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کی معلومات پر پتہ چلا کلینک بند کرکے کار میں گھر جا رہے تھے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی فائرنگ کے بعد کار آگے جا کر پاکستان کوارٹرز کی دیوار سے ٹکرائی کار کے بورڈ پر بھی ایک گولی لگی ہوئی ہے

دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے

Shares: