دھماکہ کرنیوالا ایک سائنسدان تھا،گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف

دھماکہ کرنیوالا ایک سائنسدان تھا،گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو دھماکہ کرنے میں ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص سائنسدان ہے اور اس نے دھماکہ کیا، واقعہ دہلی کا ہے، دہلی میں نو دسمبر کو مقامی عدالت کے اندر دھماکہ ہوا تھا پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ایک ملزم بھوشن کٹاریا کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق بھوشن کٹاریا نے ہی کورٹ نمبر 102 میں بم رکھا تھا، ملزم ایک وکیل کو مارنا چاہتا تھا اسلئے ملزم نے دھماکہ کیا، دہلی پولیس سپیشل سیل کو دوران تحقیقات کئی ثبوت ملے جس کے بعد اس سائنسدان کو گرفتار کیا گیا ہے

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی عدالت میں دھماکہ کرنے کے جرم میں اکیلا سائنسدان ہی شامل ہے، دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے پریس کانفرنس کی اور میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے بعد متعدد ٹیمیں الگ الگ زاویوں سے تحقیقات کر رہی تھیں کہ عدالت کے اندر کیسے دھماکہ ہوا،بم عدالت کے اندر کیسے پہنچا، تحقیقات کے دوران 1000 سے زائد گاڑیوں کی شناخت کی گئی، جس اس دن عدالت آئی تھیں، جس بیگ میں بم لے کر عدالت جایا گیا اس بیگ پر ایک کمپنی کا لوگو تھا، وہ کمپنی ببمئی کی جبکہ دہلی میں اسکا ذیلی دفتر بھی ہے، تحقیقاتی اداروں نے اس بات کی بھی تحقیقات کیں کہ اس کمپنی کا بیگ کون کون استعمال کرتا ہے اور کس کس کو دیا جاتا ہے ، بیگ سے کچھ فائل اور کورٹ کے پیپر بھی برآمد ہوئےیہ فائل کہاں بنی، کون بیچتا اور بناتا ہے،اس کی بھی تحقیقات کی گئی

پولیس افسران کا کہنا تھا کہ سائنسدان بھوشن کٹاریا کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا ہے اسکے گھر کی بھی تلاشی لی گئی ہے اور کئی ایسے ثبوت ملے ہین جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دھماکہ اسی نے کیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ عدالت کے اندر بیگ لے جانے والا شخص کٹاریا ہی تھا جو دو بیگ لے کر گیا، ایک عدالت کے اندر چھوڑ دیا جبکہ دوسرا واپس لے آیا، ۔ جمعہ کو بھارت بھوشن کٹاریا کو گرفتار کیا گیا جو سائنسداں ہیں۔ ان کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران کئی ایسے سامان ملے جن کا اس دھماکہ سے لنک جڑتا ہے۔

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

Comments are closed.