fbpx

دعا ہے جس نے سندھ کو لوٹا اللہ تعالیٰ انہیں تباہ و برباد کرے

‏دعا ہے جس نے سندھ کو لوٹا اللہ تعالیٰ انہیں تباہ و برباد کرے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان.

حلیم عادل شیخ ویڈیو بیان میں کہتے ہیں آج صبح اٹھے تو پتہ چلا کہ یوم دعا سہیل انور سیال کے کہنے پر منائی جارہی ہے۔

سندھ میں پانی کی قلت تھی پنجاب میں بھی پانی کی قلت تھی۔بارشیں کم ہونے اور گلیشئر کے نہ پگھلنے سے پانی کی کمی کا سامنہ رہا ہے۔

‏آج ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک پانی گڈو کے مقام پر پہنچ چکا ہے، سندھ حکومت نے وفاق، پنجاب کے خلاف نفرت پہیلانے کے لیے سندھ کارڈ کا شوشہ چھوڑا تھا۔

ان کے خلاف بھی دعا ہونی چاہیے جو گڈو سے کوٹڑی بئراج تک پانی چوری کرتے ہیں ‏پانی چوری کرکے انور محل بنانے والوں کے خلاف بھی دعا ہونی چاہیے۔

پی پی نے کبھی سندھ کو ایڈز لگانے پر دعا نہیں کروائی کبھی دعا کرائی کے سندھ کے بچوں کو کتوں نے کاٹ لیا۔کبھی دعا کرائی کے تھرپارکر میں ہزاروں بچے بھوک سے مرگئے۔

‎‏ایک بارش میں کراچی ڈوب گیا اس پر کبھی دعا کرائی؟ سندھ کے دیگر اضلاع کو سیلاب میں ڈبونے سے بچانے کے لیے کبھی دعا کی؟

شہر کراچی کو کچرہ کنڈی بنانے والوں کے خلاف دعا کی؟ اس شہر اور صوبے کو تباہ کرنے والی نوسرباز پیپلزپارٹی ہے۔

‎‏پی پی کی خودساختہ پانی کی قلت کو بے نقاب کریں گے، شوشے چھوڑ کر اپنے ڈاکو راج اور کرپشن کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پنجاب سے زیادہ پانی سندھ کو چشمہ سے فراہم کیا گیا ‏یہ نفرت کے ٹوپی ڈرامے ختم ہونے چاہیے سندھ باسیوں سے گزارش ہے دعا کریں اس نااہل چور کرپٹ سندھ حکومت سے چھٹکارہ ملے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.