دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم کا ایکسپو 2020 دبئی سائٹ کا بائیک ٹور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0
61

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کو ایکسپو 2020 دبئی سائٹ کا بائیک ٹور کیا ، کیونکہ دنیا اگلے مہینے میگا ایونٹ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔

باغی ٹی وی : "گلف نیوز” کے مطابق شیخ محمد کا دورہ ایکسپو 2020 دبئی کی تیاریوں کے طور پر سامنے آیا ہے ، جو یکم اکتوبر کوسیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھولے گا ، میگا ایونٹ سے پہلے تمام مقامی اور وفاقی ایجنسیوں کی مکمل تیاری کے درمیان ، زوروں پر ہے۔


توقع ہے کہ ایونٹ 190 ممالک کے نمائش کنندگان اور وفود کے ساتھ ساتھ لاکھوں سیاحوں کو متوجہ کرے گا۔

اردو نیوز کے مطابق حاکم دبئی کا ویژن حقیقت میں تبدیل ہوگیا، صرف 5 سال کے دوران دبئی ایکسپو کے مقام کا نقشہ ہی بدل گیا، تصاویر نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے دبئی ایکسپو کے مقام کا دورہ کیا گیا جس کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


ایک تصویر حاکم دبئی کے ایکسپو کے مقام کے حالیہ دورے کی ہے، جبکہ دوسری تصویر 5 سال قبل 2016 میں لی گئی تھی جب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس مقام کا دورہ کیا جسے دبئی ایکسپو 2020 کے انعقاد کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ 2016 میں یہ مقام ایک ویران صحرا تھا جسے ایک شاندار علاقے میں تبدیل کرنے کی منصوبہ کی گئی۔ پھر 5 سالوں کی انتھک محنت اور حاکم دبئی کے ویژن کی وجہ سے ویران صحرائی علاقہ اب ایک ایسا عالیشان علاقہ بن چکا جہاں چند روز بعد عالمی تجارتی ایکسپو کا انعقاد ہو گا۔


ان 2 تصاویر کے علاوہ حاکم دبئی کی جانب سے دبئی ایکسپو کے مقام کے دورے کی مزید تصاویر بھی جاری کی گئیں۔

تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ تصاویر کو دیکھنے والے لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہو گئے اور یقین ہی نہیں کر پائے کہ 5 سال میں ایک ویران صحرائی علاقہ اس قدر تبدیل ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے حاکم دبئی کی بھی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسا حیرت انگیز کارنامہ صرف شیخ محمد بن راشد المکتوم ہی انجام دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی ایکسپو کا انعقاد 2020 میں ہونا تھا، تاہم کرونا وبا کے باعث عالمی تجارتی ایکسپو کے انعقاد میں ایک سال کی تاخیر ہوئی۔ اب 27 روز بعد دبئی میں عالمی تجارتی ایکسپو کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

دبئی ایکسپو کو کرونا وبا کے پھیلاو کے بعد اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ دبئی کو عالمی تجارتی ایکسپو کی میزبانی کیلئے 2013 میں منتخب کیا گیا تھا۔ عالمی ایکسپو کا انعقاد ہر 5 سال بعد ہوتا ہے، دبئی مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر ہے جہاں عالمی تجارتی نمائش منعقد کی جائے گی۔

عالمی تجارتی ایکسپو میں دنیا بھر سے سینکڑوں ممالک شرکت کرتے ہیں اور فن تعمیر اور ٹیکنالوجی کے شعبے ہونے والی جدت طرازیوں کی نمائش کرتے ہیں۔ دبئی کو عالمی تجارتی ایکسپو کی میزبانی ملنے پر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس تقریب کے انعقاد سے دنیا کو متحیر کر دیں گے، اور بظاہر وہ اپنا وعدہ پورا کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں-

Leave a reply