دبئی فٹنس چیلنج ؛ اختتامی ایونٹ میں 26 نومبر کو 2 لاکھ افراد کی شرکت متوقع

فیملی روٹ میوزیم آف دی فیوچر کے قریب سے شروع ہوگا
0
109
Dubai Run

دنیا کی سب سے بڑی مفت تفریحی دوڑ جس کا نام ہے دبئی رن کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری کردیا گیا ہے۔ شیخ زید روڈ پر دبئی فٹنس چیلنج کے فلیگ شپ اختتامی ایونٹ میں 26 نومبر کو 2 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے جبکہ گلف نیوز کے مطابق دبئی کے محکمہ معیشت و سیاحت اور دبئی اسپورٹس کونسل نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے مفت تفریحی دبئی دوڑ کے لیے رجسٹریشن اب کھلی ہوئی ہے۔

تاہم رپورٹ کے مطابق دبئی فٹنس چیلنج کے حصے کے طور پر اپنے پانچویں ایڈیشن کے لئے، 200،000 سے زیادہ افراد اتوار، 26 نومبر کو مشہور شیخ زید روڈ اور ڈاؤن ٹاؤن دبئی کے ساتھ ناقابل فراموش دوڑ کے لئے قطار میں کھڑے ہوں گے اور فٹنس کے شوقین افراد سمیت زندگی کے تمام شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد چاہے وہ کسی بھی عمر یا قابلیت کی سطح سے تعلق رکھتے ہوں، اب صحت، فٹنس اور کمیونٹی کے اس عظیم ”دبئی رن“ میں اپنا اندراج اور اپنی جگہ محفوظ بنا سکتے ہیں۔

گلف نیوز نے مزید لکھا کہ خواہشمند افراد آئن لائن مفت رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ ایک بار سائن اپ ہونے کے بعد شرکاء کو سن اینڈ سینڈ اسپورٹس کی جانب سے فراہم کردہ اپنے بیبز اور ٹی شرٹس کو ون سینٹرل میں واقع ڈی ایف سی کے بالکل نئے رن اینڈ رائیڈ سینٹرل سے جمع کرنے کی دعوت دی جائے گی تاہم یاد رہے کہ گزشتہ سال دبئی رن میں ریکارڈ ایک لاکھ 93 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا اور 2023 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا اسپورٹس ایونٹ ہونے جارہا ہے لیکن شرکاء کے پاس دو مختلف راستوں کا انتخاب ہوگا، دونوں شیخ زید روڈ سے شروع ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک
پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران
ورلڈ کپ 2023: 256 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 8 کھلاڑی آؤٹ
سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت
کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
علاوہ ازیں فیملیز اور ہر سطح کے دوڑنے والوں کے لئے بہترین، 5 کلومیٹر ڈاؤن ٹاؤن فیملی روٹ میوزیم آف دی فیوچر کے قریب سے شروع ہوگا جس میں شرکاء کو دبئی اوپیرا، دبئی مال اور برج خلیفہ سمیت دبئی کے مشہور مقامات سے گزرنا ہوگا اور متبادل کے طور پر، زیادہ تجربہ کار افراد اور اتھیلیٹس کیلئے 10 کلومیٹر طویل شیخ زید روڈ کا روٹ ہے، جو شیخ زید روڈ سے دبئی کینال تک پھیلا ہوا ہے اور پھر دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف سی) کے قریب المستقبل اسٹریٹ پر واپس جا سکتے ہیں۔

Leave a reply