آگ لگنے سے تقریباً 48 کروڑ جانور ہلاک، 30 لاکھ ہیکڑ رقبہ جل کر راکھ،اربوں ڈالرزکانقصان

0
58

سڈنی : آگ لگنے سے تقریباً 48 کروڑ جانور ہلاک، 30 لاکھ ہیکڑ رقبہ جل کر راکھ،اربوں ڈالرزکانقصان ہو گیا ہے،تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں گزشتہ چند ماہ سے خوفناک آگ لگی ہوئی ہے، اس آگ کی وجہ سے جہاں مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے تو اس کے اثرات ماحولیات پر بھی پڑ رہے ہیں تاہم ایک افسوسناک خبر نے سب کو چونکا دیا ہے کہ آسٹریلیا میں جنگلات پر آگ لگنے والی کے باعث جہاں درجہ حرارت بڑھا وہی پر 48 کروڑ جانور ہلاک ہو گئے ہیں۔

آسٹریلیا سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی صرف ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں چند ماہ کے دوران 30 لاکھ ہیکٹر کا رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔ نازک مزاج کوالا کی رہائش گاہیں شامل ہیں۔ بہت سے کوالا ہلاک ہو گئے ہیں اور جن کوالاز کو بچالیا گیا ہے، ان کی زندگی بھی پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ اس جانور کو قید رکھا جائے تو دیکھ بھال کے باوجود بیمار ہو جاتا ہے اور آزاد رہ کر صحت مند رہتا ہے۔

ادھرعالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق سڈنی یونیورسٹی کے پروفیسر کرس ڈک مین کا کہنا تھا کہ کم از کم 48 کروڑ جانور، پرندے اور حشرات براہ راست آگ یا دھوئیں سے ہلاک ہوئے ہیں۔ شاید کچھ جانداروں کی نسل کو دوبارہ نہیں دیکھا جا سکے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا منفرد جانوروں کی سرزمین ہے اور وہاں کے متعدد جاندار دنیا کے دوسرے مقامات پر نہیں پائے جاتے۔

آسٹریلوی حکام کےمطابق صرف پورٹ میک کوائر اور بریمر کے جنگلات میں دو ہزار سے زائد کوالا ہلاک ہوئے ہیں۔ پروفیسر ڈک مین کا کہنا تھا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ کچھ مقامات پر کوالا ناپید ہو گئے ہیں۔ صرف یہی جانور نہیں بلکہ کئی دوسرے جانور بھی ایسے ہی خطرے سے دوچار ہیں۔25 سال پہلے بھی جنگلوں میں ایسی ہی آگ لگی تھی جن سے کئی جاندار نایاب ہو گئے تھے۔ نیو ساؤتھ ویلز میں اب بھی 79 مقامات پر جنگلوں میں آگ لگی ہوئی ہے جن میں سے 40 قابو سے باہر ہیں۔

Leave a reply