دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ اسی ہزار ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا دنیا بھر میں پھیلاؤ جاری ہے،دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ اسی ہزار ہو گئی ہے

کرونا اگرچہ چین سے پھیلا تھا لیکن چین نے کرونا پر قابو پا لیا، اسوقت کرونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں ،جہاں مریضوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہے، جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔ برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار 479 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 52 ہزار 771 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 359 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار 705 ہو چکی ہے۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے 14 ہزار 483 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 183 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 927 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 210 ہو چکی ہے۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 832 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 325 ہو گئیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 1 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 90 ہزار 165 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 720 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 61 ہزار 267 ہو گئے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 346 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ  مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 144 تک جا پہنچی ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 657 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 833 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 863 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 9 ہزار 970 ہو گئے۔

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے،، ملک بھرمیں کوروناکیسزکی تعدادایک لاکھ 88 ہزار 926ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں کےدوران مزید60 افرادکوروناسے جاں بحق ہوئے ہیں ،ملک بھرمیں کوروناسےاموات کی تعداد3ہزار755ہوگئی ہے

معروف ماہرتعلیم ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کورونا کے باعث وفات پا گئے

Comments are closed.