کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران نیازی نریندر مودی کی زبان بولنا بند کریں-
باغی ٹی وی : شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دشمن ممالک کو خوش کرنے کے لیے عمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں ان کا مقصد ملک میں افراتفری ، انارکی اور شرانگیزی پھیلانا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستانی عوام کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی کہ عمران نیازی ملک کے اہم ترین اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرے۔
صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی تجویزمسترد کردی
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی عوام اپنی افواج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اگر نفرت انگیزی کے ایجنڈے سے عمران نیازی باز نہ آئے، تو محبت وطن عوام عمران خان کے اس پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ سے شروع ہوکر جھوٹ پر ختم ہوتی ہے پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداران ، وزرا، اور اراکین اسمبلی فیصلہ کریں کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا ملک کو نقصان پہنچانے والے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔ آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنےاور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 9, 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں سابق وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے عمران خان آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنےاور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟-
وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کاجواب کل جلسے میں دوں گا،عمران خان
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں نے کبھی بھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا۔ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور عوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی مذموم سازش بے نقاب ہو چکی ہے، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے اداروں کا اس فتنے کے خلاف بھرپور دفاع کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی تھی-
وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، یہ اتحادی حکومت ہے، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کی پہنچ میں ہوں، آپ کسی بھی وقت مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں یہ میری بطور خادم پاکستان پارلیمانی پارٹی سے پہلی ملاقات ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصنوعی مینڈیٹ والی حکومت کو ان کے گھمنڈ اور غرور کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔ ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل ، قرضے اور سیاست بچانے کے لئے لئے گئے غلط فیصلوں کے خطرناک معاشی مسائل ملے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کی چارج شیٹ جاری کردی
انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کبھی بھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اشتعال انگیز بیان اور جھوٹے پروپیگنڈے سے انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ آئین اور قانون کے تحت ان اشتعال انگیز کوششوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے اداروں کا اس فتنے کے خلاف بھرپور دفاع کریں۔ اگر گزشتہ حکومت کو عوام کو صحیح معنوں میں درد ہوتا تو یہ آٹے، گھی ، چینی اور اشیاء ضروریہ پر کمیشن کھانے کی بجائے عوام کو ریلیف دیتی اور ان کی قیمتوں کو کم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور عوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی مذموم سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ یہاں انارکی ہو لیکن ہم سب کو مل کر اس فتنے سے ملک کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودیہ اور متحدہ عرب امارات دورے کے دوران میزبانوں نے موجودہ حکومت کی بین الاقوامی ساکھ کی تعریف کی یہ خدا کا شکر ہے کہ پچھلے تین سال کے مسلسل جھوٹے اور زہریلے پروپیگنڈے کے باوجود موجودہ حکومت کی ساکھ قائم و دائم ہے۔دوست ممالک میں موجودہ حکومت کی مضبوط ساکھ نواز شریف کی بے مثال قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔