اسلام آباد میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجراء کردیا گیا

0
41

وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجراء کردیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے باقاعدہ طور پر سیف سٹی کا افتتاح کیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ای چالان جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سسٹم سیف سٹی کے کیمروں سے منسلک کیا گیا ہے۔ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ہرشخص کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکتا اور ہر قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ ہو جائے گی۔ ای چالان کے تحت چالان گاڑی یا موٹرسائیکل کے مالک کے گھرموصول ہوگا۔ جاری شدہ ای چالان متعلقہ شخص کو دس دن کے اندر جمع کرانا ہوگا بصورت دیگر گاڑی متعلقہ تھانے میں بند کر دی جائے گی۔ شہری ای چالان جرمانہ کی رقم جے ایس بنک، موبائل اوکانٹ، جاز کیش سمیت دیگر اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ ای چالان سسٹم ایکسائز آفس کے ساتھ بھی منسلک ہوگا۔ ائی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ای چالان سسٹم متعارف کروائے جانے کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a reply