الیکشن کمیشن،بابر اعوان اور فروغ نسیم کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ،سماعت رک گئی

0
121
ecp

پی ایس 119 کراچی غربی میں ایم کیو ایم کے امیدوار کی کامیابی کا معاملہ ،الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نےسماعت کی

ایم کیو ایم کے کامیاب امیدوار علی خورشیدی کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کمیشن میں پیش ہوئے،آزاد امیدوار سعید آفریدی کے وکیل بابر اعوان بھی پیش ہوئے،دوران سماعت بابر اعوان اور فروغ نسیم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، بابر اعوان کے دلائل کے درمیان فروغ نسیم کی مسلسل روک ٹوک کی، بابر اعوان نے کہا کہ جو کراچی میں کرتے ہو وہی یہاں کرنا چاہتے ہو؟ آپ یہاں گن پوائنٹ پر فیصلے نہیں لے سکتے،تلخ جملوں کے بعد کمیشن سماعت چھوڑ کر چلا گیا،کیس کی سماعت روک دی گئی

قبل ازیں پی پی 117 فیصل آباد،کامیاب آزاد امیدوار رانا عبدالرزاق اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے،ہارنے والے ن لیگی امیدوار رضوان بٹ کے وکیل بھی پیش ہوئے، وکیل ن لیگی امیدوار نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ری کاؤنٹنگ کی جائے، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ کتنی لیڈ سے ہارے اور کیا آپ نے آر او کو درخواست دی،وکیل ن لیگی امیدوار نے کہا کہ ہم چودہ ہزار کی لیڈ سے ہارے اور آر او کو درخواست نہیں دی، وکیل آزاد امیدوار نے کہا کہ میری جیت کے بعد میرے مدمقابل نے مبارکباد کا فون کیا اور اب ری کاؤنٹنگ کا مطالبہ کررہے ہیں،الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا.

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

Leave a reply