موجودہ سیاسی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم ہو گیا
اجلاس میں نئی مردم شماری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں یا نہیں، الیکشن کمیشن نے مشاورت کی، قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی کہ نئی مردم شماری کے تحت عام انتخابات میں کتنی تاخیر ہوگی،
الیکشن کمیشن نے چئیرمین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا، الیکشن کمیشن کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گا، چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی فائل تیار کر کے کمیشن کو بھجوا دی گئی،
واضح رہے کہ عمران خان کو دو روز قبل توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا،عمران خان اٹک جیل میں ہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے
آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟
آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا