الیکشن کمیشن نے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری کردیئے

0
47
ecp

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی تقریباّ 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کا اجرا کردیا گیا ہے جبکہ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کو شیر کا نشان جاری کیا گیا ہے اسی طرح پاکستان پیلپز پارٹی پارلیمنٹرین کو تیر کا نشان جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو تلور اور پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔


علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جماعت اسلامی کو ترازو اور جمیعت علماء اسلام ف کو کتاب جبکہ اے این پی کو لالٹین اور ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ اسی طرح دوسری جماعتوں کو بھی ان کے نشانات جاری کیئے گئے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
اس کے علاوہ ٹی ایل پی کو کرین، جمہوری وطن پارٹی کو پہیہ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارہ، بلوچستان نیشل پارٹی کو کلہاڑا، نیشنل پارٹی کو آری اور عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان الاٹ کیا ہے۔

Leave a reply