امریکہ میں عید کی تقریب میں گولیاں چل گئیں، تین افراد زخمی ہو گئے، پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

واقعہ امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں پیش آیا، جہاں عید کی تقریب جاری تھی، دوران تقریب ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے، امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ دو گروپوں کے مابین آپس میں کی گئی،واقعہ کے بعد پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں تین مرد ، ایک خاتون اور ایک 15 سالہ لڑکا شامل ہے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے

فلاڈیلفیا کے پولیس کمشنر کیون بیتھل کا کہنا ہے کہ گولیاں چلنے کا واقعہ کلارا محمد اسکوائر پر دوپہر تقریباً 2 بج کر 26 پیش آیا جہاں عید کی تقریب میں ایک ہزار کے قریب افراد جمع تھے، پارک میں موجود 2 گروپوں نے فائرنگ شروع کی جس میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

عینی شاہد ایک خاتون کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے اجتماع میں بچے کھیل میں مصروف تھے اور ان کے والدین دوستوں کے ساتھ گپ شپ کر رہے تھے کہ گولیوں کی آواز سنائی دی جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی تھی، پولیس نے فوری کاروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا

بہاولنگر،اختیارات سے تجاوز،ایس ایچ او پر مقدمہ،پولیس پر حملہ،بعد ازاں صلح

تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

Shares: