عید پر بسیار خوری سے پرہیز کریں: ڈاکٹر ز کا شہریوں کو مشورہ

ماہ رمضان کے روزوں کے بعد ایک ہفتے تک معدے پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں:ڈاکٹر اسرار الحق طور
بلڈ پریشر، ذیابیطس اوردل کی بیماریوں کے مریض احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں:ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل ہسپتال
عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو کھانے پینے اور پیٹ کے معاملات کو معمولات پر لانے میں خصوصی احتیاط برتنی چاہیے۔ ایک ماہ روزے رکھنے کے بعد اچانک تیز مصالحے و چٹ پٹے کھانے اور مرغن غذائیں انسان کی جسمانی نظام کو متاثر کرسکتی ہیں جس سے نہ صرف آپ نڈھال بلکہ موٹاپے کا شکار بھی ہوسکتے ہیں،روزے داروں کو معدے پر فوری بوجھ ڈالنے کے بجائے آہستہ آہستہ روٹین میں واپس آنا چاہیے۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر اسرار الحق طور نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعصابی بیماریاں، دماغی کمزوری، بلند فشار خون، ذیابیطس اور پیٹ کے متعدد امراض زیادہ کھانے سے ہی لاحق ہوتے ہیں لہذا رمضان کے فوری بعد کھانے میں اعتدال سے کام لیا جائے تو بہتر ہے۔ڈاکٹر اسرار الحق طور نے کہا کہ میٹھی عید کے ایام میں شہری لا پرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیک وقت کئی اقسام کی فوڈ آئیٹمز کھانا شروع کر دیتے ہیں جس کے باعث نظام انہضام متاثر ہوتا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد کو کلینکس اور ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو خصوصی طور پر مشورہ دیا کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات اور خوش خوراکی سے پرہیز کریں۔

ڈاکٹر اسرار طور نے مزید کہا کہ ہمارا مذہب اسلام بھی کم کھانے کی تلقین کرتا ہے اور عید الفطر کے موقع پر ایک دوسرے کے ہاں مہمان نوازی میں تکلف برتے ہوئے کھانا پڑ جاتا ہے لیکن ہمیں میڈیکل نقطہ نظر سے اپنے جسم بالخصوص معدے کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے اور عید کے موقع پر کسی قسم کی بے احتیاطی نہیں کرنی چاہیے تاکہ اس پر مسرت موقع پر اپنی اور گھر والوں کی خوشیوں کو مانند پڑنے سے بچایا جا سکے۔ کھانے کے ساتھ ساتھ مشروبات کا ذیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے،ضرورت سے زیادہ ٹھنڈہ پانی اور برف سے پرہیز کریں، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال یقینی بنائیں ا ور سیر کرنا نہ بھولیں

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

Comments are closed.