عید کی چھٹیوں میں کرونا ویکسی نیشن مراکز بند ہوں گے یا کھلے؟ فیصلہ ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی اوسی نے عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن سینٹر صرف ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

حکام وزارت صحت کے مطابق صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہیں گے، عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا،این سی اوسی نے ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی تبدیل کردیادوسری خوارک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک ان کردیا گیا ہے،ویکسین کی دوسری خوراک کے دن میں کمی کر دی گئی،سائنو فارم کی دوسری خوارک اب 21 دنوں کے بعد لی جاسکتی ہے،سائنو ویک کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد دی جاسکتی ہے،آسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز اب 28 دنوں کے بعد لگا سکیں گے،

عید کے دوسرے دن ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزکھل جائیں گے ویکسینیشن کی حوصلہ افزا شرح کے پیش نظر ایک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا 21،20 اور 22 جولائی کو عید کی تعطیلات ہوں گی تا ہم ویکسی نیشن مراکز عید کے دوسرے روز کھل جائیں گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آرہے ہیں قومی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 6فیصد سے بڑھ گئی ہے، کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 20فیصد ہوگئی ہے،ملک بھر میں 1900افراد کی حالت تشویشناک ہےبھارتی ڈیلٹا پھیلنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا کے حملے کا خطرہ 7گنا زیادہ ہے،

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

ویکسین لگوانے کے باوجود، رکن اسمبلی خاندان کے 4 افراد سمیت کرونا کا شکار

Shares: