آصف زرداری کا آصفہ بھٹو کو سیاست میں لانے کا اعلان
سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کی ہے
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی عمران خان کچھ کرنا بھی چاہے تو کچھ نہیں کرسکتا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی عمران خان پر شفقت نہیں کرونگا آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا،
https://twitter.com/ZobiakhurshidZK/status/1509516975290126338
آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی
آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں
ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے نمبر ز پورے ہیں تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے پاس بھاری اکثریت موجود ہے عمران خان پارلیمنٹ کا اعتماد کھوچکے ہیں، وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے، عمران نیازی کے احکامات کی پیروی کرنے والے غیرقانونی اقدام کا حصہ بن رہے ہیں ،ملک اس وقت وزیراعظم کے بغیر چل رہا ہے ،آئینی وجمہوری فارمولا عدم اعتماد کی تحریک ہے جو پیش ہوچکی ہے ملک کو آئین اور قانون کے مطابق ایک حکومت درکار ہے ،میرا تجربہ یہ ہے کہ ایسے مراسلے معمول کے سفارتی عمل کا حصہ ہوتے ہیں ، عمران نیازی این آر او مانگ رہا ہے، یہ خط بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے یہ ڈرامہ عدم اعتماد کی تحریک کے دوران کیوں شروع ہوا؟ خط جب موصول ہوا تھا، اس وقت اسے جاری کیوں نہ کیا گیا،
دوسری جانب صحافی نے وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے سوال کیا ہے کہ کیا درمیان کا کوئی راستہ نکل سکتا ہے؟ جس پر بابر اعوان نے جواب دیا کہ درمیان کا راستہ کیوں نہیں نکل سکتا،راستہ یہ ہے اپوزیشن قرار داد واپس لیکر اپنی عزت بچائے،ہم کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے منحرف ارکان کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے منحرف ارکان کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کرائیں گے،
پارلیمنٹ ہاوس میں پی ٹی آئی کے کچھ منحرف اراکین بھی موجود ہیں منحرف اراکین کو ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن پارلیمنٹ ہاوس لے کر آئے،
وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے سرپرائز دینے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے
خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار
جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ
اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول
پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے
ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول
آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
آصفہ بھٹو پر ڈرون حملے کی تحقیقات کی جائیں، بلاول بھٹو کا مطالبہ