الیکشن کے دوران پولنگ عملہ لگانے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

0
64
vote

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی اور جنرل الیکشن کے دوران پولنگ عملہ لگانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ،جسٹس علی باقر نجفی نے سابق صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر ودیگر کی درخواست پر بطور اعتراض کیس پر سماعت کی ، دائر درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر اور آر او عدلیہ سے لیے جائیں انتظامیہ سے پولنگ عملہ آنے سے الیکشن صاف شفاف نہیں ہو سکتے،اس وقت انتظامیہ نگران حکومت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے،وفاقی حکومت بھی الیکشن کے عمل کو اپنے طریقے کار سے چلا رہی ہے.عدالت اعتراض دور کرکے مین کیس سنےعدالت الیکشن کے عمل میں عدلیہ سے ریٹرننگ افسران تعینات کرنے کا حکم دے،

واضح رہے کہ پنجاب میں سپریم کورٹ نے 14 مئی کو الیکشن کروانے کا حکم دے رکھا ہے، سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک کو فنڈ جاری کرنے کا حکم بھی دیا ہے تا ہم ابھی تک فنڈ جاری نہیں ہو سکا، آج قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ہو گا جس میں فنڈ جاری کرنے یا نہ کرنے بارے فیصلہ ہو گا،

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

Leave a reply