الیکشن کا فیصلہ زور زبردستی سے ہرگز قبول نہیں۔ مریم نواز

0
78
maryam nawaz

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کہا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ زور زبردستی سے ہرگز قبول نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لکھا کہ الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟اس کے پیچھے مقاصد کیا تھے اور اس میں کون کون شامل تھا؟ انہوں نے مزید لکھا کہ کیا اس اہم ترین نقطے کا احاطہ کیے بغیر، زور زبردستی سے قانون کے خلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول ہو گا؟ ہرگز نہیں۔


یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان اوراس کے سہولت کاروں کے بارے میں تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہواتھا جس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے.

اجلاس میں نوازشریف کیخلاف غیر منصفانہ اورانتقامی فیصلے اورگواہیاں عوام کے سامنے لانے،اورعمران خان اوراس کے سہولت کاروں کی کرپشن اور لوٹ مار کے حقائق سامنے لانے کے فیصلے کیے گئے تھے. ن لیگ کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا کہ عوام کو بتایاجائے گا کہ گزشتہ چار سال میں ملک کیسے تباہ ہوا، اوران کرداروں اوران کے کرتوت سامنے لائے جائیں گے۔

چیف آرگنائزر مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان ماضی بن چکا ہے، اب پاکستان کے مستقبل کےلئے سوچنا ہے،گزشتہ چار سال میں معیشت تباہ، عوام غریب ہوئے۔ انکا کہنا تھا عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، عمران خان کے خلاف ٹیرین، فارن فنڈنگ، توشہ خانہ مقدمات میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ مریم نواز نے کہاعدلیہ میں عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں گے. نوازشریف کے مقدمے میں آئین اور قانون کی پامالی کو بے نقاب کیا جائے گا،نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی جتنی شہادتیں آ رہی ہیں ابھی تک ترازو کے پلڑے برابر ہو جانے چاہئیں تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
انہوں نے کہاچار سال میں ایک کروڑ نوکری میں سے ایک نوکری اور 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھرعوام کو نہیں دیا،10نمبریوں کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ لوٹ مار کریں،10نکاتی ایجنڈا نہیں 10 جھوٹ بولے ہیں۔ ان کا کہنا تھا یہ جھوٹ کا ایجنڈا ہے جسے نئے نام سے پھر دوہرایا جا رہا ہے،90دن میں کرپشن ختم کرنے کے بجائے پاکستان میں کرپشن 14 درجے مزید بڑھ گئی تھی۔

Leave a reply