دنیا کی کوئی طاقت صاف شفاف انتخابات سے نہیں روک سکتی : نگران وزیر داخلہ

0
107
gohar

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن واحد آئینی ادارہ ہے جس نے الیکشن کرانے ہیں ،بہت سی افواہیں آتی رہی کہ نگران حکومت جانا نہیں چاہتی ،پرسوں پولنگ سٹیشن کھلیں گے اور الیکشن ہوں گے ،انشاء اللہ یہ انتخابات پرامن طریقے سے ہوں گے اور لوگ اپنا حق استعمال کریں گے،قیاس آرائیوں کے باوجود 8 فروری 2024ءکو انتخابات ہو رہے ہیں. ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کی سہولت کے لئے کل وزارت اطلاعات نے آن لائن ہیلپ لائن کا آغاز کیا. آئین کے دیباچے میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے،

نگران وفاقی وزیر داخلہ اعجاز گوہر نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لئے 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز جوان ڈیپلائی کئے گئے ہیں، دہشت گردوں کے رابطے روکنے کے لئے سیلولر سروسز بند کی جا سکتی ہیں، اپنے لوگوں کی زندگی اور جان و مال کی حفاظت کے لئے کوئی بھی اقدام کیا جائے گا،ہماری پوری کوشش ہے امن امان قائم رہے ,ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ کہیں بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا جائے, بلوچستان میں ساری سیاسی پارٹیاں آپس میں رابطے میں ہیں,پسنی میں پولنگ اسٹیشن کا بہت فاصلہ ہے وہاں کیو آرایف لگائی گئی ہے, بلوچستان میں واقعات ہوئے،باجوڑ واقعہ ہمیں ڈرانے کیلئے کیا گیا تھا ، پاکستان کا نام اور عزت خراب کرنے کے لئے کاروائی کی گئی ،25 کروڑ لوگوں کی عزت میڈیا کے ہاتھ میں ہے, کسی کو پاکستان کی عزت پاکستان کی سالمیت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جازت نہیں دیں گے، پورے ملک میں 90770 پولنگ سٹیشن ہیں، 20985 پولینگ سٹیشن حساس ہیں، 16700 پولنگ سٹیشن ہو حساس ترین سٹیشن ڈکلیئر کیا گیا ہے،ان تمام پولنگ سٹیشن کو ہماری تینوں فورسز بمعہ کیو آر ایف دیکھ رہی ہیں،دنیا کی کوئی طاقت صاف شفاف انتخابات سے نہیں روک سکتی،ہم نےاسی ایمان سےالیکشن کراناہےجس میں کسی کےجان ومال کانقصان نہ ہو،عوام اطمینان سےووٹ کاسٹ کریں فورسزآپ کےحفاظت کیلئےموجودہیں،

الیکشن 2024 کی سیکیورٹی کا معاملہ،الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج شہروں میں پہنچ گئی، قصور،شیخوپورہ میں بھی فوج کو تعینات کردیاگیا۔منڈی بہاوالدین، چکوال ،جہلم، سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں بھی کل تک پہنچ جائے گی،تمام اضلاع اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،صوبے بھر میں الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے ،حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

Leave a reply