عوام کیلیے خوشخبری:مہنگائی واپس جانے لگی:وہ چیز سستی ہوگئی جوکبھی سستی نہیں ہوئی

0
44

اسلام آباد :عوام کیلیے خوشخبری:مہنگائی واپس جانے لگی:وہ چیز سستی ہوگئی جوکبھی سستی نہیں ہوئی ،اطلاعات کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ چیز جو سستی نہیں ہوتی اس بار سستی کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مہنگائی سے پریشان حال عوام کو بڑا ریلیف مل گیا۔ بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بجلی مالی سال 2021کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم فروری 2022 سے ہوگا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کمی کا صارفین کو22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی صارفین کوقیمت میں کمی کا ریلیف 3 ماہ کےلئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بھی بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی، کےالیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف فروری2022 کے بلوں میں ملے گا۔

ادھر کل کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آئی تھی اور نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کردی ، نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف فروری 2022 کےبلوں میں ملے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Leave a reply