بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کی ملتان ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ:اہم وجہ سامنے آگئی

0
43

ملتان: بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کی ملتان ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ:اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خصوصی طیارے کی ملتان ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے، پرواز کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز میں پریشر فیلئر کی ٹیکینکل خرابی کے باعث ملتان ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔پی پی ذرائع کےمطابق اس خصوصی طیارے میں بلاول بھٹو زرادری کے ساتھ صوبائی وزرا سعید غنی اور ناصر حسین شاہ بھی ہمراہ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے تینوں رہنما ایئر پورٹ لاؤنج میں رکے جس کے بعد بلاول بھٹو براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔بلاول بھٹو کےساتھ دیگرمہمان بھی اسلام آباد کو کوچ کرگئے ہیں‌

Leave a reply