ترک اداکارانجین التان نے اپنے مداحوں کو خبردار کر دیا

0
55

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز میں بہادر جنگجو کارطغرل کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجین التان نے مداحوں کو ان کے نام سے بنے فیک اکاؤنٹ فالو کرنے سے خبردار کردیا۔

باغی ٹی وی : انجین التان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں فیک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے۔


انہوں نے بتایا کہ یہ اُن کا آفیشل اکاؤنٹ نہیں بلکہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے جسے ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مرکزی کرداروں کے جعلی اکاؤنٹس دیکھنے میں آرہے ہیں نہ صرف ٹوئٹر بلکہ تمام ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجین التان کے نام سے آئی ڈیز اور پیجز بنے ہوئے ہیں جن سے اکثر مزاحیہ اور تنقیدی ٹوئٹس یا اسٹیس شیئر کئے جاتے ہیں۔

تاہم اب اداکار نے پنے مداحوں کو خبردار کر دیا ہے کہ یہ ان کے اکاؤنتس نہیں ہیں بلکہ ان کے نام سے بنائے گئے فیک اکاؤنٹس ہیں-

واضح رہے کہ تُرک ڈراموں اور فلموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہےمگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر نے کے بعد اب پاکستان میں بھی نشر کیا جا رہا ہے اس ڈرامے نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی مقبولیت حاصل کی ہے پاکستان میں نہ صرف اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ ڈرامے کے اداکاروں خاص طور پر مرکزی کردار ارطغرل غازی کو بے حد شہرت ملی ہے-

دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

تُرک اداکار انجین التان نے پاکستانی برانڈ سے بطور ایمبیسڈر معاہدہ منسوخ کردیا

شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم، انجین التان کا آئندہ ماہ پاکستان آنے کا اعلان

انجین التان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانیوالی پاکستانی ہاؤسنگ سکیم کے غیرقانونی ہونے کے…

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

Leave a reply