شہرہ آفاق ترک سیریز ’دیریلیس ارطغرل ‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ نے ایک دوسرے کو انسٹا گرام پر فالو کر لیا-

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عُمر اکثر اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں اسراء بلجیک کی حمایت کرتی نظر آتی ہیں اُنہوں نے تُرک اداکارہ اسرا بلجیک کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا تے ہوئے انہیں انسٹا گرام پر فالو کر لیا جس کے بعد یہ خبر بڑی ہی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ان کے مداحوں نے بھی بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے دوستی کے اس قدم کو سراہا-

انسٹاگرام سکرین شاٹ
صرف عائشہ عمر نے ہی نہیں بلکہ دوسری جانب ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عائشہ عُمر کو فالو کرلیا ہے۔اس سے قبل تُرک اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ سے پشاور زلمی کو بھی فالو کیا تھا-

انسٹا گرام سکرین شاٹ
صارفین کی طرف سے پاکستان اور ترک اداکاراؤں کی جانب سے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنا دونوں ممالک کی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک قابل تحسین عمل سمجھا جا رہا ہے-

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تُرک اداکارہ اسرا بلجیک کے پاکستانی میگزین کے لیے پہلے فوٹو شوٹ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی اور سرا بلجیک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہیلو حلیمہ، ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور ہم آپ کے پاکستان آنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔

صرف یہی نہیں جب سے اسرا بلجیک ایک پاکستانی موبائل فون کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بنی ہیں تو اُس کے بعد سے کچھ پاکستانی فنکاروں نے اس کی شدید مخالفت کی تھی لیکن کچھ پاکستانی فنکاروں نے اسرا بلجیک کی حمایت بھی کی تھی عائشہ عمر بھی ان چند فنکاروں میں شال ہیں جنہوں نے اسراء بلجیک کی حمایت کی تھی۔


اداکارہ عائشہ عُمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ وہ اس بات کی حمایت کریں گی کہ غیر ملکی فنکار پاکستانی برانڈز کی توثیق کریں کیونکہ یہ ہمارے برانڈز کو بین الاقوامی سطح پر مقبول بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے ہمارا ملک پاکستان غیر ملکی فنکاروں کا استقبال کرنے کا منتظر ہے آیئے ہم سب مل کر اچھے کام میں تعاون کریں اور خوشی سے غیر ملکی فنکاروں کا استقبال کریں۔

کیا پاکستانی اداکاراؤں میں کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ یاسر حسین

اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں ، آغا علی کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

پاکستانی فنکاروں کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

ایسرا بلجیک کی جگہ انجلینا جولی کو برانڈ ایمبیسیڈر بنالیا جائے تو ہماری کرکٹ کو فائدہ ہوگا یاسر حسین

Shares: