یورپی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، دوسرے روز بھی ہڑتال

0
89

پورپی پارلیمانی وفد کے مقبوضہ کشمیر کے دورہ کے دوسرے روز بھی ہڑتال کی گئی ۔

یورپی رکن پارلیمان نے بھارتی اپوزیشن کے دل کی بات کہہ دی

مقبوضہ وادی میں بازار اور مارکیٹیں آج دوسرے روز بھی بند رہیں جس کی وجہ سے مقامی افراد اشیائے ضروریہ نہیں خرید سکے۔پبلک ٹرانسپورٹ بھی آج سڑکوں سے غائب رہی۔

واضح رہے کہ یورپی پارلیمان کا 23رکنی غیر سرکاری وفد مقبوضہ کشمیر کے دو روزہ پر ہے۔

مقبوضہ کشمیر، یورپی یونین کے وفد کا دورہ، بھارتی حکومت پر شدید تنقید

یاد رہے کہ یورپی وفد کی آمد کے پہلے روز بھی مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی تھی ۔دکانیں بند رہیں۔جبکہ سڑکیں اور بازار سنسان نظر آئے۔سڑ ک کے کنارے کسی بھی کشمیری نے سٹال تک نہیں لگائے۔

یورپی وفد کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال و احتجاجی مظاہرے

دریں اثنا گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔صرف سری نگر میں 40مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران مظاہرین اور بھارتی فوج میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر فائر نگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔

Leave a reply