ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام

صدر مملکت نے بزرگ افراد کا خیال رکھنے پر تارے زمین پر ٹرسٹ اور عافیت کے کردار کو سراہا
alvi

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے اولڈ ایج ہوم ، عافیت ، ملتان کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسلام بزرگوں کے احترام اور ان کا خیال رکھنے کو خاص اہمیت دیتا ہے ،والدین اسلامی تعلیمات کے مطابق اولاد کی اچھی تعلیم و تربیت کا بندوبست کریں،والدین کے حقوق پورے کرنا اولاد کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے ، بے گھر اور بزرگ افراد کو تمام بنیادی سہولیات ، ضروریات زندگی پہنچانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، مخیر حضرات، فلاحی ادارے اور معاشرے کے دیگر طبقات بزرگ افراد کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی کاوشیں کرے، بزرگ افراد کیلئے قانونی اور معاشرتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے ،

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں نادار افراد اور بزرگوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی اداروں، غیرسرکاری تنظیموں ، سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت نے بزرگ افراد کا خیال رکھنے پر تارے زمین پر ٹرسٹ اور عافیت کے کردار کو سراہا ،بعد ازاں ، صدر مملکت نے بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

Comments are closed.