ایکسپو سنٹر ،شہریوں کی جانب سے بزدار سرکار کا پول کھولنے کے بعد وزیراعلیٰ کا نوٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کے احتجاج کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اورسیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورمریضوں کو معیاری کھانا بروقت مہیا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں متاثرہ مریضوں کو دیگر ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر دی جائیں۔جہاں بھی کوتاہی یا غفلت ہوئی ہے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔اس ضمن میں تساہل برداشت نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ لاہور کے ایکسپو سنٹر میں کرونا مریضوں کے لئے فیلڈ ہسپتال بنایا گیا ہے جس میں کرونا مریضوں نے وہاںکی صورتحال پر احتجاج کیا تھا کہ سہولیات ناکافی ہیں، ایکسپو سنٹر کی کئی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں جس میںمریض احتجاج کرتے دکھائی دیتے ہیں.
ایکسپو سنٹر لاہور قرنطینہ سنٹر میں ناقص انتظامات عوام نے قرنطینہ سے باہر نکل کر احتجاج کیا ۔کھانے پینے کا انتظام نہیں ،واش روم ناقابل استعمال ،عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم یہاں رہیں گے تو کبھی بھی ہمارا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو نہیں آئے آسکتا۔ @Dr_YasminRashid @ImranKhanPTI @_Mansoor_Ali pic.twitter.com/Gi9wHkC2ZO
— Atiq Chaudhary (@atiq042) May 1, 2020
ایک شہری کا کہنا تھا کہ ایکسپو سنٹر لاہور قرنطینہ سنٹر میں ناقص انتظامات ہیں،کھانے پینے کا انتظام نہیں ،واش روم ناقابل استعمال ،عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم یہاں رہیں گے تو کبھی بھی ہمارا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو نہیں آسکتا۔
کورونا وائرس کے مریضوں کو اسطرح نا ٹریٹ کیا جائے کہ وہ قرنطنیہ سنٹرز میں آنے سے گھبرائیں اور وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنیں۔۔
ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم فیلڈ ہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں نے ناقص سہولیات پر احتجاج و توڑ پھوڑ اور کھڑکیوں کے شیشے اور بیڈز توڑ دیے۔@ndmapk
@ pic.twitter.com/2XChFomf4s— Adil Iqbal Malik (@786Adiliqbal) May 1, 2020
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو اسطرح نا ٹریٹ کیا جائے کہ وہ قرنطنیہ سنٹرز میں آنے سے گھبرائیں اور وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنیں۔ جو عملہ یہاں تعینات ہے انکے خلاف کاروائی کی جائے، چغتائی لیب کو پیسے دیتا ہے انکے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں،حکومت مریضوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹس نہیں دے رہی اور انہیں زبردستی یہاں رکھا گیا ہے
ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم فیلڈ ہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں نے ناقص سہولیات پر احتجاج و توڑ پھوڑ اور کھڑکیوں کے شیشے اور بیڈز توڑ دیے۔