پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی : تیسراٹی20،پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا ہے. حارث روَف کی جگہ حسن علی،اعظم خان کی جگہ عثمان قادرٹیم میں شامل کیا گیا ہے .
نچسٹر میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، عثمان قادر اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اعظم خان اور حارث رؤف فیصلہ کن میچ نہیں کھیلیں گے۔
قومی سکواڈ:
بابر اعظم، محمد رضوان، صہیب مقصود، محمد حفیظ، فخر زمان، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی، عثمان قادر، محمد حسنین
انگلش سکواڈ:
جیسن روئے، جوز بٹلر، ڈیوڈ مالان، جونی بیرسٹو، معین علی، مورگن، لیام لونگسٹون، جورڈن، ڈیوڈ ویلی، عادل راشد، ثاقب محمود