فیصل قریشی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئے

0
51

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئے-

باغی ٹی وی: اداکار و میزبان فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھئی جنریٹر یا ڈیزل والوں سے کوئی کانٹریکٹ ہی کرلو تاکہ ہمیں بجلی فراہم ہوسکے۔

اداکار نے اپنے علاقے کی لوڈشیڈنگ کے اوقات سے کے الیکٹرک کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بجلی نہیں تھی اور پھر رات کے ایک بجے دوبارہ بجلی چلی گئی اور خدا جانے کہ کب بجلی واپس آئے گی۔


آخر میں اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ آخر یہ سب کیا ہورہا ہے؟

فیصل قریشی کے اِس ٹوئٹ پر کے الیکٹرک کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ہم نے آپ کی شکایت کا جواب آپ کو ڈی ایم یعنی ذاتی میسج میں دے دیا ہے۔


اداکار کے اس ٹوئٹ پر جہاں ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ جواب دیئے تو وہیں اداکار، میزبان و گلوکار فخر عالم بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔


https://twitter.com/syedamuzammil4/status/1305025343972139010?s=20


https://twitter.com/YOUSUFHUSSAINI/status/1305031433359106048?s=20


دوسری جانب فخر عالم نے اپنے ٹوئٹ میں فیصل قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آپ اپنے بل کا اکاؤنٹ نمبر کے الیکٹرک کو ڈی ایم کریں شاید آپ کے گھر کی بجلی ڈی ایم ان باکس میں ہو-


اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کے الیکٹرک ایک پیشہ ورانہ کمپنی ہے اور آج کل تو یہ بلنگ ہیکنگ کے معاملات کو حل کرنے میں مصروف ہے۔


فخر عالم کے اس ٹوئٹ پر فیصل قریشی نے لکھا کہ آؤ ہم ڈی ایم، ڈی ایم کھیلتے ہیں۔

جس پر فخر عالم نے لکھا کہ چل ٹھیک ہے اپنا ڈی ایم چیک کرو میں نے آپ کو 3 کلو وات بجلی سینڈ کی ہے-


ایک صارف نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایسا کرتے ہیں کہ سارے ڈیفنس کراچی والے چندہ کر کے اپنا ایک بجلی گھر بناتے ہیں کیوں کہ اب بجلی DHA میں صرف جاتی ہے آتی نہیں-

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی بدولت کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری کافی پریشان ہیں۔

فیصل قریشی کی مسلسل 7 دن بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر طنزیہ تنقید

اداکار فیصل قریشی مسلسل 5 دن سے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر برہم

کراچی کے 95 فیصد علاقوں میں بجلی معمول پرآگئی،کے الیکٹرک کا دعویٰ

کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا سٹرکچر تباہ ہوگیا

کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام…

Leave a reply