فیصل واوڈا نے پھر کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے
فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی سینیٹ کی سیٹ پر ضمنی الیکشن پر پی ٹی آئی کے باغی رہنما فیصل واوڈا نے نے پھر کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو نے بھی کاغذات حاصل کرلئے ہیں جبکہ کاغزات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک حاصل کیئے جاسکتے ہیں. اور نامزد امیدواروں کی فہرست 9 جنوری کو لگائی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کوہوگی۔ اور پھر پولنگ 25 جنوری کو کی جائے گی اور سندھ اسمبلی کوپولنگ اسٹیشن بنایاجائےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 2022 دسمبر 28 کو فیصل واوڈا نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا تھا جسکے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔ جبکہ انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں استعفی دیا تھا۔ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018ء میں سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63(1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں بصورت دیگر عدالت 62(1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی۔ فیصل واوڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس پر ان کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی تھی۔