فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، وزیراعظم سے بھی ہوئی تھی فیصل ایدھی کی ملاقات

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فیص ایدھی نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا، فیصل ایدھی نے 3 روز قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں‌ انہوں نے کرونا ریلیف فنڈ میں وزیراعظم کو چیک دیا تھا

فیصل ایدھی اسوقت اسلام آباد میں موجود ہیں اور انکا اسلام آباد میں ہی ٹیسٹ کیا گیا تھا، کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر فیصل ایدھی قرنطینہ میں چلے گئے.فیصل ایدھی گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں ہیں

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی کورونا کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں تھے ،فیصل ایدھی کا ٹیسٹ اسلام آباد کے اسپتال میں کرایاگیا

پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مریضوں کی تعداد 9216 جبکہ ہلاکتیں 192 ہو گئیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے دیئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 796 کرونا کے نئے مریض سامنے آئے،

کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 4195، سندھ میں 2764، خیبر پختونخوا میں 1276، بلوچستان میں 465، گلگت بلتستان میں 281، اسلام آباد میں 185 جبکہ آزاد کشمیر میں 50 مریض ہیں،ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 11 ہزار 806 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5347 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2066 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 192 ہوگئی۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 45، خیبر پختونخواہ میں 74، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 6 اور اسلام آباد میں 3 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں

Leave a reply