عمران خان کو ہٹانے کے لئے ہم ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں،بلاول،مریم، فیصلہ ہو گیا

0
48

عمران خان کو ہٹانے کے لئے ہم ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں،بلاول،مریم، فیصلہ ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ،آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے ن لیگی نائب صدر مریم نواز بھی ماڈل ٹاون میں موجود ہیں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب،سعد رفیق اور دیگر بھی شہبازشریف کی رہائش گاہ پر موجود ہیں ، ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا استقبال کیا،مریم نواز اور حمزہ شہبازدوران استقبال شہبازشریف کے ہمراہ تھے، پیپلزپارٹی کی قیادت کے ہمراہ پی پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی اور رخسانہ بنگش موجود تھے

آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے مریم نواز سے نواز شریف کی صحت سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہارکیا آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کے لئے خصوصی پکوان تیار کروائے ہیں، شرکاء کے لئے ظہرانے میں سوپ، مٹن بریانی، سندھی بریانی، گرل فش، بار بی کیو، قورمہ، گاجر کا حلوہ اور سبز چائے شامل ہے،

دوسری جانب اطلاع ہیں کہ سابق صدر آصف زرداری شہباز شریف کا بنوایا ہوا خصوصی کھانا نہیں کھائیں گے بلکہ
آصف زرداری کیلئے انکا سٹاف الگ سے پرہیزی کھانا اور ادویات ساتھ لیکر آیا ہے، اس ضمن میں صحافی غضنفر عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی سے آصف زرداری کا عملہ سامان اتار رہا ہے، ساتھ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو شہباز شریف کے ظہرانے پر پہنچ گئے آصف زرداری کیلئے انکا سٹاف الگ سے پرہیزی کھانا اور ادویات ساتھ لیکر آیا،

ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج یوم کشمیر ہے ،پورے پاکستان میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں ہم نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا تھا،موجودہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے، آج ملک میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہم سب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے نوازشریف کے دور میں بھی قرضے لیے گئے، لیکن ترقیاتی کام کیے، موجودہ حکومت نے کھربوں روپے کے قرضے لیے لیکن کہیں ایک اینٹ نہیں لگائی،عوام ہم سے پوچھتے ہیں کہ کب اس حکومت سے ہماری جان چھڑوائیں گے موجودہ حکومت قرضے لینے کے سوا کچھ نہیں کررہی، پاکستان کو تباہی سے بچانے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا،

شبہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے حوالے سے پیپلزپارٹی کلیئر تھی عدم اعتماد کے حوالے سے ہماری پارٹی میں مختلف آرا تھیں، شہباز شریف صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم گزشتہ تین سال سے اشاروں پر چل رہے ہیں، عدم اعتماد کے حوالے سے معاملہ سی ای سی اور پی ڈی ایم کے سامنے رکھیں گے،عدم اعتماد کے حوالے سے چند دن میں فیصلہ کرلینگے،

ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں کے اندر اختلاف ہوتے ہیں لیکن جو چیز بلاول اور ہم سب کو جوڑتی ہے وہ عوام کے مسائل ہیں، عوام کی بہتری کے لئے اکٹھے ہم آگے بڑھیں گے،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانے کے لئے ہم ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں، شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں موجودہ دہشتگردی کی لہر اور حکومتی نااہلی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، حکومت کی نااہلی سامنے آ رہی ہے، پچھلے کچھ دنوں میں بلوچستان سے جو خبریں آ رہی ہیں یہ بہت خطرناک ہے شہباز شریف اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں،حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے،پارٹی کی رائے کو ن لیگ کی قیادت کے سامنے رکھا گیا ہے،ہر سیاسی جماعت کی مختلف رائے ہوتی ہے،

صحافی نے سوال کیا مریم نواز آپ اور بلاول کے درمیان جو سیاسی ہم آہنگی تھی وہ چپکلش میں تبدیل ہوئی اس کے بارے میں کیا کہیں گی، جس پر دونوں چپ رہے اور شہباز شریف بولے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھائی ان دونوں بلاول اور مریم کے بیچ کھڑا ہوں میں ہوں نہ

قبل ازیں ن لیگ کی رہنما مریم نواز ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں

شہبا زشریف اور آصف زرداری کے مابین ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت کے خلاف تحریک پر مشاورت ہو گی

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وسطی پنجاب میں لانگ مارچ کی آمد کی تیاریوں اور راستے میں ہونے استقبال سے متعلق بریف کیا گیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کی صوبائی اور لاہور کی تنظیم کو لانگ مارچ سے متعلق اہم ٹاسک سونپ دئیے بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں حسن مرتضی، ثمینہ خالد گھرکی، اسلم گل، جمیل منج اور فائزہ ملک شریک تھے

ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،راجہ پرویز اشرف

بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف

لانگ مارچ عمران خان حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہوگا،بلاول

Leave a reply