اسلام آباد:فیک نیوز،فیک ویوز،بازرہیں ،معاشرے کے لیے یہ اچھا شگون نہیں ،فرحان شفیع سے متعلق خبروں پروضاحت آگئی ،اطلاعات کےمطابق چند دن سے سوشل میڈیا اوربعض بڑے نیوز ویب پرپاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں مینجنگ ڈائریکٹرکی تعیناتی کے حوالے سے بہت زیادہ خبریں چل رہی تھیں ، ان کے بارے میں منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کی طرف سے اس حوالے سے واضح پیغام بھی آگیا ہے
Disseminating #FakeNews is not only unethical and illegal but it is also disservice to the nation. It is the responsibility of everyone to reject irresponsible behavior. Reject #FakeNews. pic.twitter.com/uPhrIxZkg9
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) April 17, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق محکمے کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہاہےکہ یہ بات اچھی نہیں کہ جھوٹی اورمن گھڑت خبریں پوسٹ کی جائیں یہ اخلاقاٰ بھی ٹھیک نہیںاورقانوناٰ بھی درست نہیں
اپنے پیغام میں فرحان شفیع کی تعیناتی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی معاملہ زیرغورنہیں تھا توپھریہ خبرکیوں چھاپی گئی ، منسڑی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ براڈکاسٹنگ کی طرف سے ایک طرز کی وارننگ بھی اسے سمجھا جارہا ہے